لاہور۔23نومبر (اے پی پی):پنجاب بھرمیں 1559ٹریفک حادثات میں 11افراد جاں بحق اور1701زخمی ہوگئے۔ ترجمان ریسکیو کے مطابق ایمرجنسی سروسزڈیپارٹمنٹ نے گز شتہ 24گھنٹوں کے دوران پنجاب بھر میں 1559ٹریفک حادثات پر ریسپانڈ کیا جن میں 755افراد شدید زخمی ہوگئے جنہیں فوری نزدیکی ضلعی و تحصیل ہسپتالوں میں منتقل کیا گیا جبکہ946معمولی زخمیوں کو ریسکیومیڈیکل ٹیموں نے جائے حادثہ پر بروقت طبی امداد فراہم کی ۔
ریسکیو 1122 صوبائی مانیٹرنگ سیل کو موصول ہونے والی ایمرجنسی کالز کے مطابق ان ٹریفک حادثات میں 848ڈرائیورز،53کم عمرڈرائیورز، 663مسافراور210پیدل چلنے والے افراد متاثر ہوئے۔ ترجمان کے مطابق337ٹریفک حادثات کی فون کالز لاہور کنٹر ول روم میں موصول ہوئیں جس میں صوبائی دارالحکومت405متاثرین کے ساتھ پہلے ،فیصل آباد 128حادثات میں 132متاثرین کے ساتھ دوسر ے اورملتان75حادثات میں 83متاثرین کے سا تھ تیسرے نمبرپررہا۔