پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 14 بچے جاں بحق ہوئے، محکمہ صحت پنجاب

169
Punjab Health Department
Punjab Health Department

اسلام آباد۔30جنوری (اے پی پی):پنجاب میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 14 بچے جاں بحق ہوئے ۔ محکمہ صحت پنجاب کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران صوبے بھر میں نمونیا کے 872 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، لاہور میں 202 نئے مریضوں میں نمونیا کی تصدیق ہوئی۔ رواں ماہ کے دوران پنجاب میں نمونیا سے متعلق 275 اموات رپورٹ ہوئیں جبکہ صرف لاہور میں 56 اموات ریکارڈ کی گئی ہیں۔

واضح رہے کہ محکمہ صحت پنجاب کے حکام نمونیا کے کیسز میں اضافے سے نمٹنے کے لئے کوشاں ہیں اور انفیکشن کے پھیلاؤ کو محدود کرنے کے لئے عوامی آگاہی اور احتیاطی تدابیر کی اہمیت پر زور دے رہے ہیں۔