پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران 1220ٹریفک حادثات ، 18 افراد جاں بحق، ترجمان ریسکیو

124
Rescue 1122
Rescue 1122

لاہور۔6نومبر (اے پی پی):پنجاب میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 1220ٹریفک حادثات میں 18 افراد جاں بحق اور 1330زخمی ہو گئے، ترجمان ریسکیو پنجاب نے سوموار کو جاری رپورٹ میں بتایا کہ گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران صوبے میں 1220 ٹریفک حادثات پر ریسپانڈ کیا،

ان حادثات میں 687 افراد شدید زخمی ہوئے جنہیں فوری طور پر نزدیکی ضلعی و تحصیل ہسپتالوں میں منتقل کیا گیا، جبکہ 643 معمولی زخمیوں کو ریسکیو ٹیموں نے موقع پر طبی امداد فراہم کی، اس دوران سب سے زیادہ 249 حادثات لاہور میں ہوئے، جن میں 259 افراد متاثر ہوئے ۔