پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران 867 ٹریفک حادثات ، 6 افراد جاں بحق، 894 زخمی۔ ریسکیو 1122

168
Rescue 1122 Abbottabad
Rescue 1122 Abbottabad

لاہور۔4جنوری (اے پی پی):پنجاب میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 867ٹریفک حادثات میں 6 افراد جاں بحق اور 894 زخمی ہو گئے،

ترجمان ریسکیو پنجاب نے جمعرات کو جاری رپورٹ میں بتایا کہ گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران صوبے میں 867 ٹریفک حادثات پر ریسپانڈ کیا، ان حادثات میں 403 افراد شدید زخمی ہوئے جنہیں فوری طور پر نزدیکی ضلعی و تحصیل ہسپتالوں میں منتقل کیا گیا،

جبکہ 491 معمولی زخمیوں کو ریسکیو ٹیموں نے موقع پر طبی امداد فراہم کی، اس دوران سب سے زیادہ 196 حادثات لاہور میں ہوئے، جن میں 190 افراد متاثر ہوئے ۔