پنجاب میں 3.8 ملین ایکڑ بنجر رقبہ کو قابل کاشت بنایا جاسکتا ہے

128

اسلام آباد ۔ 12 دسمبر (اے پی پی) پنجاب میں 3.8 ملین ایکڑ بنجر رقبہ کو قابل کاشت بنایا جاسکتا ہے۔ صوبائی محکمہ زراعت کے مطابق اب تک بنجر زمین سے 1.5 ملین ایکڑ رقبہ کو قابل کاشت بنایا جاچکا ہے۔ رپورٹ کے مطابق صوبہ میں سب سے زیادہ بنجر رقبہ ضلع مظفر گڑھ میں ہے جو پانچ لاکھ ایکڑ کے قریب ہے تاہم اس کی لیولنگ اور پانی کی فراہمی سے اس کو قابل کاشت بنایا جاسکتا ہے