لاہور۔9جنوری (اے پی پی):پنجاب میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 879ٹریفک حادثات میں 9 افراد جاں بحق اور 923زخمی ہو گئے،
ترجمان ریسکیو پنجاب نے منگل کو جاری رپورٹ میں بتایا کہ گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ریسکیو ٹیموں نے صوبے میں 879 ٹریفک حادثات پر ریسپانڈ کیا، ان حادثات میں 395 افراد شدید زخمی ہوئے جنہیں فوری طور پر نزدیکی ضلعی و تحصیل ہسپتالوں میں منتقل کیا گیا،
جبکہ 528 معمولی زخمیوں کو ریسکیو ٹیموں نے موقع پر طبی امداد فراہم کی، اس دوران سب سے زیادہ 204 حادثات لاہور میں ہوئے، جن میں 204 افراد متاثر ہوئے ۔