لاہور۔3مارچ (اے پی پی):پنجاب بھرمیں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 1127 ٹریفک حادثات میں 14 افراد جاں بحق اور 1245 زخمی ہو گئے۔
ترجمان ریسکیو پنجاب نے اتوار کو جاری رپورٹ میں بتایا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران صوبے میں 1127 ٹریفک حادثات پر ریسپانڈ کیا گیا،
ان حادثات میں 583 افراد شدید زخمی ہوئے جنہیں فوری طور پر نزدیکی ضلعی و تحصیل ہسپتالوں میں منتقل کیا گیا جبکہ 662 معمولی زخمیوں کو ریسکیو ٹیموں نے موقع پر طبی امداد فراہم کی۔
اس دوران سب سے زیادہ (216 )حادثات لاہور میں ہوئے، جن میں 223 افراد متاثر ہوئے ۔