لاہور۔13جنوری (اے پی پی):پنجاب میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 926ٹریفک حادثات میں11 افراد جاں بحق اور940 زخمی ہو گئے،
ترجمان ریسکیو پنجاب نے ہفتہ کو جاری رپورٹ میں بتایا کہ گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران صوبے میں 926 ٹریفک حادثات پر ریسپانڈ کیا،
ان حادثات میں 431 افراد شدید زخمی ہوئے جنہیں فوری طور پر نزدیکی ضلعی و تحصیل ہسپتالوں میں منتقل کیا گیا جبکہ 509 معمولی زخمیوں کو ریسکیو ٹیموں نے موقع پر طبی امداد فراہم کی، اس دوران سب سے زیادہ 219 حادثات لاہور میں ہوئے، جن میں 223 افراد متاثر ہوئے۔