پنجاب نیشنل جونیئر بوائز سکواش چیمپئن شپ 16 جون سے لاہور میں شروع ہو گی

110

اسلام آباد ۔ 31 مئی (اے پی پی) پنجاب نیشنل جونیئر بوائز سکواش چیمپئن شپ 16 جون سے لاہور میں شروع ہو گی جس میں دو کیٹگریز کے مقابلے رکھے گئے ہیں جن میں انڈر۔17 اور انڈر۔19ش امل ہیں۔ ایونٹ میں ملک بھر سے کھلاڑی حصہ لے سکتے ہیں۔ چیمپئن شپ 22 جون تک جاری رہے گی۔ چیمپئن شپ میں 2 لاکھ کی انعامی رقم رکھی گئی ہے۔