لاہور۔15جنوری (اے پی پی):پنجاب والڈ سٹیز اینڈ ہیریٹیج ایریاز اتھارٹی نے خانہ فرہنگ ایران کے ساتھ مفاہمتی یادداشت پر دستخط کر دیئے۔ترجمان کے مطابق مفاہمتی یاداشت کا مقصد دونوں ممالک کے مابین تاریخی،ثقافتی اور سیاحتی سرگرمیوں کو فروغ دینا اور ایران سے آنے والے سیاحوں کو پرانے لاہور کے ورثے سے آگاہ کرنا ہے۔
اس ایم او یو پر پنجاب والڈ سٹیز اینڈ ہیریٹیج ایریاز اتھارٹی کے ڈائریکٹر جنرل کامران لاشاری جبکہ ایران کی جانب سے ڈی جی خانہ فرہنگ ایران جعفر روناس نے دستخط کئے۔اس موقع پر کامران لاشاری نے کہاکہ اس طرح کے تعاون سے ہم بین الاقوامی طور پر اپنے ملک کے ورثے،روایات اور ثقافت کی ترویج اور آگاہی کے لئے کام کر سکتے ہیں،اس تناظر میں ایرانی و پاکستانی محققین کو فارسی زبان میں مطالعہ اور تحقیقات میں بھی مدد ملے گی۔