27.1 C
Islamabad
بدھ, مئی 7, 2025
ہومعلاقائی خبریںپنجاب پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ بورڈکی ترقیاتی سکیموں کیلئے 13 ارب روپے سے...

پنجاب پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ بورڈکی ترقیاتی سکیموں کیلئے 13 ارب روپے سے زائد فنڈز کی منظوری

- Advertisement -

لاہور۔6مئی (اے پی پی):پنجاب پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ بورڈ نے مالی سال2024-25 کے صوبائی ڈویلپمنٹ ورکنگ پارٹی کے78 ویں اجلاس میں ٹرانسپورٹ اور روڈز سیکٹرز کی4 ترقیاتی سکیموں کیلئے مجموعی طور پر12 ارب 17کروڑ 33لاکھ 54 ہزار روپے کے فنڈز کی منظوری دی۔صوبائی ورکنگ پارٹی کے اجلاس میں ترقیاتی بورڈ کی جانب سے جن سکیموں کی منظوری دی گئی ان میں فیصل آباد میں شہری بس ڈپو اور الائیڈ انفراسٹرکچر کی ترقی کیلئے4 ارب 85کروڑ 21لاکھ 20ہزار روپے

بہاولپور میں شہری بس ڈپو اور الائیڈ انفراسٹرکچر کی ترقی کیلئے1 ارب 44کروڑ 50لاکھ 2 ہزار روپے،تلہ گنگ میں ٹھٹ پیل روڈ کی بہتری و بحالی ترمیمی کیلئے 2ارب 13کروڑ 93لاکھ 5ہزار روپے اور راولپنڈی اڈیالہ روڈ پر واقع خواجہ کارپوریشن کے مقام پر فلائی اوور کی تعمیر (ترمیمی) کیلئے3 ارب 73کروڑ 69لاکھ 27 ہزار روپے اورضلع مری میں بارشی پانی کے زرعی مقاصد کیلئے استعمال کے منصوبے کیلئے ایک ارب 19 کروڑ روپے کی منظوری شامل ہیں۔اجلاس میں صوبائی سیکرٹری پی اینڈ ڈی بورڈ ڈاکٹر آصف طفیل سمیت چیف اکانومسٹ محمد مسعود انور، متعلقہ سیکرٹریز، محکمہ جات کے اعلی افسران اور پنجاب پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ بورڈ کے ممبران نے شرکت کی۔

- Advertisement -

 

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=593573

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں