پنجاب پولیس، سی ٹی ڈی اور رینجرز کامشترکہ آپریشن،خوارجی دہشتگردوں کے ٹھکانے مسمار کر دیئے

88
ڈی جی خان پولیس ،کوٹ مبارک کے علاقے میں مقابلہ، 4دہشت گرد ہلاک، اسلحہ برآمد، سرچ آپریشن جاری ہے، ترجمان پنجاب پولیس

ڈیرہ غازی خان۔ 07 جنوری (اے پی پی):پنجاب پولیس ،سی ٹی ڈی اور رینجرز نے مشترکہ آپریشن کرتے ہوئے خیبر پختونخوا بارڈر کے قریب خوارجی دہشتگردوں کے ٹھکانے مسمار کر دیئے۔ترجمان پولیس کے مطابق ڈیرہ غازی خان میں پنجاب اور خیبرپختونخوا بارڈر ایریا میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا گیا۔ترجمان نے مزید بتایا کہ دہشتگردوں کے خلاف بستی جادے والی میں آپریشن کیا گیا، آپریشن کے دوران خوارجی دہشتگرد بھاری اسلحہ سے پولیس پر حملہ آور ہوئے۔

ڈی پی او ڈیرہ غازی خان سید علی کی قیادت میں پولیس ٹیموں نے بھرپور جوابی کاروائی کی اور خوارجی دہشت گرد پسپا ہو کر جھاڑیوں کی اوٹ لیتے ہوئے پہاڑوں کی طرف بھاگ گئے۔انہوں نے مزید بتایا کہ پولیس اور سی ٹی ڈی ٹیموں نے پنجاب خیبر پختونخوا بارڈر پر خوارجی دہشتگردوں کے 2 ٹھکانے مسمار کرکے جلا دیے۔

دہشتگردوں کے خلاف آپریشن کے دوران تمام پولیس اہلکار محفوظ رہے،اس کے علاوہ پولیس، سی ٹی ڈی اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کا سرحدی علاقے میں سرچ آپریشن جاری ہے۔اس حوالے سے آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے دہشتگردوں کے ٹھکانے مسمار کرنے پر ڈی جی خان پولیس اور سی ٹی ڈی ٹیموں کو شاباش دی۔