20.5 C
Islamabad
پیر, اپریل 21, 2025
ہومعلاقائی خبریںپنجاب پولیس انٹرن شپ کے نویں بیج کی افتتاحی تقریب کا انعقاد

پنجاب پولیس انٹرن شپ کے نویں بیج کی افتتاحی تقریب کا انعقاد

- Advertisement -

لاہور۔28جنوری (اے پی پی):پنجاب پولیس انٹرن شپ کے نویں بیج کی افتتاحی تقریب سنٹرل پولیس آفس میں منعقد ہوئی۔ تفصیلات کے مطابق، سٹوڈنٹ انٹرن شپ کے نویں بیج میں گورنمنٹ کالج یونیورسٹی کے 37طلبا و طالبات شامل ہیں۔ انٹرن شپ بیج میں کیمسٹری ڈیپارٹمنٹ اور فارنزک سائنس کے طلبا و طالبات شامل ہیں۔ اے آئی جی ٹریننگ حسن اقبال نے طلبا و طالبات کو انٹرن شپ پروگرام کے فیچرز بارے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ انٹرن شپ میں شامل طلبا کو گروپس میں 6ہفتوں کیلئے مختلف فیلڈ فارمیشنز کے ساتھ اٹیچ کیا گیا ہے۔ طلبا و طالبات کو فیلڈ پولیسنگ، انسداد جرائم اور پبلک سروس ڈلیوری پراجیکٹس بارے آگاہ کیا جائے گا۔

انہوں نے مزید بتایا کہ انفارمیشن ٹیکنالوجی، سی ٹی ڈی، سپیشل برانچ، سیف سٹیز اتھارٹی اور انویسٹی گیشن میں پولیسنگ امور بارے مکمل آگاہی دی جائے گی جبکہ طلبا و طالبات انٹرن شپ سے حاصل ہونے والے مشاہدات بارے اپنی پریزنٹیشن رپورٹس بھی پیش کریں گے۔ انہوں نے بتایا کہ پنجاب پولیس تعلیم و تحقیق کے میدان میں طلبا و طالبات کے ساتھ براہ راست رابطے کو فروغ دے رہی ہے اور سٹوڈنٹ انٹرن شپ سے طلبا و طالبات کو اپنے کیرئیر ڈویلپمنٹ میں مناسب راہنمائی حاصل ہو گی۔

- Advertisement -

 

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=553018

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں