پنجاب پولیس تحفظ مراکز بے سہارا و کمزورافراد کو خدمات فراہم کرنے میں مصروف ہیں،ترجمان

8

لاہور۔22جون (اے پی پی):پنجاب پولیس کے تحفظ مراکز بے سہارا اور کمزور طبقات کے افراد کو خدمات فراہم کرنے میں مصروف عمل ہیں، ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق رواں سال لاہور سمیت صوبہ بھر کے تحفظ مراکز پر 33 ہزار 893 افراد کو مدد فراہم کی گئی، انہوں نے بتایاکہ 16 ہزار 483 خواتین، 12 ہزار 622 بچوںاور 4788 ٹرانسجینڈرز کو مدد فراہم کی گئی،صوبائی دارالحکومت لاہور میں تحفظ مراکز پر 534 افراد کو مدد فراہم کی گئی ، 382 خواتین، 132 ٹرانسجینڈرز اور 20 بچوں کو مدد فراہم کی گئی، اسی طرح صوبہ بھر میں 38 اور لاہور میں 03 تحفظ مراکز کمزور طبقات کے افراد کو روزانہ کی بنیادوں پر مدد فراہم کر رہے ہیں، اس حوالے سےآئی جی پنجاب کاکہنا ہے کہ تحفظ مراکز ٹرانسجینڈرز، معاشرے کے کمزور طبقات کی مدد اور بحالی کا اہم ذریعہ ہیں، ٹرانسجینڈرز وکٹم سپورٹ افسران اپنی کمیونٹی کے افراد کو ترجیحی سماجی و قانونی تحفظ فراہم کر رہے ہیں،انہوں نے کہاکہ صنفی جرائم، سماجی عدم تحفظ، استحصال اور تشدد کا شکار افراد کی مدد کیلئے آئوٹ ریچ پروگرام میں تیزی لائیں، ٹرانسجینڈرز، خواتین اور بچوں سے متعلقہ ایشوز پر متاثرین کو فوری ریلیف فراہم کریں، الائیڈ اداروں اور فلاحی تنظیموں کے تعاون سے محروم طبقات کی مشکلات کا ازالہ کیا جائے۔