28.8 C
Islamabad
جمعہ, مئی 16, 2025
ہومعلاقائی خبریںپنجاب پولیس راجن پور کی کچہ کریمنلز کے خلاف بڑی کامیابی، مغوی...

پنجاب پولیس راجن پور کی کچہ کریمنلز کے خلاف بڑی کامیابی، مغوی شہری کو بازیاب کرا لیا

- Advertisement -

لاہور۔15مئی (اے پی پی):پنجاب پولیس راجن پور کی کچہ کریمنلز کے خلاف بڑی کامیابی، مغوی شہری عنصر ڈاہا کوبحفاظت بازیاب کروا لیا ۔ ترجمان پنجاب پولیس نے تفصیلات سے آگا ہ کرتے ہوئے بتایا کہ راجن پور پولیس کی مدعیت میں کچہ کریمنلز کے خلاف گذشتہ ماہ مقدمہ درج کیا گیا تھا اور سونمیانی پولیس نے کچہ کریمنلز کے خلاف انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کے ذریعے مغوی شہری عنصر ڈاہا کو کو بحفاظت بازیاب کروالیا ہے۔

راجن پور پولیس اور کچہ کریمنلز کے درمیان شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا،پولیس کی شدید فائرنگ اور آپریشن کی وجہ سے کچہ کریمنلز مغوی کو چھوڑ کر فرار ہوگئے ۔ترجمان نے بتایا کہ راجن پور پولیس کا مفرور کچہ کریمنلز کی گرفتاری کیلئے مختلف علاقوںمیں سرچ آپریشن جاری ہے ۔ آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انورنے مغوی کی بازیابی پر راجن پور پولیس کو شاباش دی ہے ۔

- Advertisement -

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=597634

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں