17.7 C
Islamabad
جمعہ, اپریل 4, 2025
ہومضلعی خبریںپنجاب پولیس رحیم یارخان کا کچہ سے ملحقہ علاقوں میں انٹیلی جنس...

پنجاب پولیس رحیم یارخان کا کچہ سے ملحقہ علاقوں میں انٹیلی جنس بیسڈ سرچ آپریشن،2 سہولت کار گرفتار

- Advertisement -

لاہور۔2اپریل (اے پی پی):لاہور/رحیم یار خان ۔۔آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی ہدایت پر رحیم یار خان پولیس نے سرچ اینڈ سویپ آپریشن کے دوران کچہ کریمنلز کے 2 سہولت کار گرفتار کر لئے، ٹھکانے مسمار کردیئے گئے ۔ترجمان پولیس کے مطابق سرچ آپریشن ڈاکوں کی سہولت کاری میں ملوث مشکوک افراد کے خلاف کیا جا رہاہے ۔

آپریشن میں اے ایس پی صادق آباد کی نگرانی میں ایچ اوز کوٹسبزل، بھونگ، احمدپور لمہ سمیت ایلیٹ کمانڈوز، پولیس کی بھاری نفری حصہ لے رہی ہے۔

- Advertisement -

پولیس کو بکتر بند و بلٹ پروف گاڑیوں کی مدد بھی حاصل ہے۔،آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے ہدائت کی ہے کہ علاقے میں پائیدار امن کے قیام کے لئے کچہ کریمنلز کے سہولت کاروں کو منطقی انجام تک پہنچایا جائے۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=577914

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں