پنجاب پولیس سموگ کی روک تھام اور ماحولیاتی تحفظ کیلئے مسلسل مصروف عمل ہے،ڈاکٹر عثمان انور

115
ڈی جی خان پولیس ،کوٹ مبارک کے علاقے میں مقابلہ، 4دہشت گرد ہلاک، اسلحہ برآمد، سرچ آپریشن جاری ہے، ترجمان پنجاب پولیس

لاہور۔28نومبر (اے پی پی):انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی ہدایت پرپنجاب پولیس سموگ کی روک تھام اور ماحولیاتی تحفظ کیلئے مسلسل مصروف عمل ہے۔ پولیس ٹیمیں شاہراہوں، انڈسٹریل ایریاز، زرعی سمیت دیگر مقامات پر انسداد سموگ کریک ڈان جاری رکھے ہوئے ہیں۔ ترجمان پنجاب پولیس نے بتایا کہ گذشتہ 24 گھنٹوں میں صوبہ بھر میں کریک ڈائون کے دوران 11مقدمات درج کرتے ہوئے 3ملزمان گرفتار کئے۔454افراد کو 7لاکھ 37ہزار روپے سے زائد جرمانے عائد کئے گئے،32کو وارننگ جاری کی گئی۔

ترجمان پنجاب پولیس نے بتایا کہ فصلوں کی باقیات جلانے کی5، زیادہ دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں کی 356، اینٹوں کے بھٹوں کی1 خلاف ورزیاں رپورٹ ہوئیں۔ رواں برس انسداد سموگ کریک ڈائون میں مجموعی طور پر 3125ملزمان گرفتار کرتے ہوئے 3687مقدمات درج کئے گئے۔7213افراد کو وارننگ جاری کی گئی اور 99917افراد کو 9 کروڑ، 78 لاکھ روپے سے زائد جرمانے کئے گئے۔

فصلوں کی باقیات جلانے کی 1995، زیادہ دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں کی 32082، صنعتی سرگرمی کی 352، اینٹوں کے بھٹوں کی 1381، دیگر مقامات کی 332 خلاف ورزیاں رپورٹ ہوئیں۔ ترجمان پنجاب پولیس نے بتایا کہ گذشتہ 24 گھنٹوں میں زیادہ دھواں چھوڑنے والی 4820 گاڑیوں کے چالان کئے گئے اور 453 کو تھانوں میں بند کیا گیا۔رواں برس شاہرات پر زیادہ دھواں چھوڑنے والی 8لاکھ، 43ہزار 423گاڑیوں کے چالان کئے گئے،ایک لاکھ 69ہزار 314گاڑیوں کو بند اور 10ہزار 82گاڑیوں کے فٹنس سرٹیفکیٹ معطل کئے گئے۔

آئی جی پنجاب کا شاہراہوں، انڈسٹریل ایریاز اور زرعی سمیت دیگر مقامات پر انسداد سموگ کریک ڈائون میں تیزی کا حکم دیتے ہوئے کہاکہ سموگ ایس او پیز کی خلاف ورزی پر ذمہ داران کے خلاف زیرو ٹالرینس کے تحت سخت کارروائی میں تاخیر نہ کی جائے۔