پنجاب پولیس سموگ کی روک تھام کیلئے سر گرم ،92 مقدمات درج

157
Punjab Police
Punjab Police

لاہور۔12نومبر (اے پی پی):آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی ہدایت پر پنجاب پولیس سموگ کی روک تھام اور ماحولیاتی تحفظ کیلئے سر گرم ہے۔ترجمان پولیس کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں میں لاہور سمیت مختلف اضلاع میں سموگ کریک ڈائون کے دوران 92 مقدمات درج کئے گئے، 20 افرادکو گرفتار کر لیا گیا ہے۔390 افراد کو 06 لاکھ 42 ہزار روپے سے زائد جرمانے عائد کئے گئے ، 28 افراد کو وارننگ جاری کی گئی ۔فصلوں کی باقیات جلانے کی 23، زیادہ دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں کی 413 خلاف ورزیاں ہوئیں۔

ترجمان نے بتایا کہ صنعتی سرگرمی پر 31 ، اینٹوں کے بھٹوں کی 33 اور دیگر 14 خلاف ورزیاں رپورٹ ہوئیں۔ رواں برس انسداد سموگ کریک ڈاون میں مجموعی طور پر 2189 ملزمان گرفتار کئے گئے، 2694 مقدمات درج کئے گئیجبکہ23306 افراد کو مجموعی طور پر 05 کروڑ ، 44 لاکھ روپے سے زائد جرمانے کئے گئے ۔ انہوں نے کہا کہ 1407 افراد کو وارننگ جاری کی گئی ۔ گذشتہ 24 گھنٹوں میں زیادہ دھواں چھوڑنے والی 7085 گاڑیوں کے چالان کئے گئے، 681 کو بند کیا گیا ، 01 گاڑی کا فٹنس سرٹیفکیٹ معطل کیا گیا۔

انہوں نے کہا کہ رواں برس شاہرات پر زیادہ دھواں چھوڑنے والی 07 لاکھ ، 56 ہزار 41 گاڑیوں کے چالان کئے گئے ، 01 لاکھ 59 ہزار 640 گاڑیوں کو بندکیا گیا ، 10 ہزار 24 گاڑیوں کے فٹنس سرٹیفکیٹ معطل کئے گئے۔ آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے شاہراہوں، انڈسٹریل ایریاز ، زرعی سمیت دیگر مقامات پر انسداد سموگ کریک ڈائون میں تیزی لانے کا حکم دیا ہے ۔انہوں نے کہا کہ سموگ ایس او پیز کی خلاف ورزی پر ذمہ داران کے خلاف زیرو ٹالرنس کے تحت سخت کارروائی میں تاخیر نہ کی جائے۔