پنجاب پولیس ماہ صیام میں اپنے شہدا کے اہلخانہ کی دیکھ بھال کیلئے پرعزم ہے، ترجمان پولیس

94

لاہور۔2مارچ (اے پی پی):پنجاب پولیس ماہ صیام میں اپنے شہدا کے اہلخانہ کی دیکھ بھال کیلئے پرعزم ہے۔ ترجمان پولیس کے مطابق لاہور سمیت صوبہ بھر میں شہدا پولیس کی فیملیز میں رمضان پیکج کی تقسیم کا عمل مکمل کرلیاگیاہے۔

آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی ہدایت پر شہدا پولیس کے گھروں کی دہلیز پر رمضان پیکج پہنچا دیئے گئے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ سی پی اوز، ڈی پی اوز، ایس پیز سمیت سینئر افسران شہدا پولیس کے گھر گئے،سینئر افسران نے شہدا پولیس کی عظیم قربانیوں کو خراج عقیدت پیش کیا۔ شہدا پولیس کے اہلخانہ کو آئی جی پنجاب کی طرف سے رمضان پیکج اور شہدا میڈلز ، پھول اور مٹھائی بھی دی گئی۔

آئی جی پنجاب نے کہا ہے کہ ملک و قوم اور شہریوں کی جان و مال کی حفاظت کے دوران جام شہادت نوش کرنے والے بہادر جوان ہمارا فخر ہیں۔