30.5 C
Islamabad
بدھ, مئی 21, 2025
ہومعلاقائی خبریںپنجاب پولیس مظفر گڑھ کی بڑی کامیابی، علی پور کے کچہ کے...

پنجاب پولیس مظفر گڑھ کی بڑی کامیابی، علی پور کے کچہ کے علاقے سے ڈکیٹ گینگز کا صفایا کردیا گیا،ترجمان پنجاب پولیس

- Advertisement -

لاہور۔20مئی (اے پی پی):پنجاب پولیس مظفر گڑھ نے بڑی کامیابی حاصل کرتے ہوئے علی پور کے کچہ کے علاقے سے ڈکیٹ گینگز کا صفایا کردیا۔ ترجمان پنجاب پولیس نے تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ مظفرگڑھ پولیس نے 8ویں روز ڈاکوں کی آخری آماجگاہ کو بھی تباہ کر دیا ہے۔

مظفرگڑھ کے کچہ ایریا میں جاری پولیس آپریشن کے دوران مجموعی طور پر2خطرناک ڈکیت ہلاک اور 5زخمی ہوئے۔ پولیس آپریشن کی قیادت ریجنل پولیس آفیسر ڈیرہ غازی خان سجاد حسن خان منج نے کی جبکہ ڈی پی او راجن پور فاروق امجد عملی طور شامل رہے۔

- Advertisement -

ڈی پی او مظفر گڑھ ڈاکٹر محمد رضوان خان نے براہ راست سارے آپریشن کی سپرویژن کی۔ جوائنٹ پولیس آپریشن میں ڈاکوں کی آخری آماجگاہ کو آگ لگا کر تباہ کیا گیا۔مظفرگڑھ کے کچہ ایریا کا سرچ آپریشن بھی کیا گیا ہے۔ ڈی ایس پی علی پور بخت نصر خان اور علی پور سرکل ایس ایچ اوز نے اپنی نفری اور ایلیٹ فورس کے ہمراہ بہادری سے خطرناک ڈاکوں کا مقابلہ کیا۔

مظفرگڑھ کے کچہ ایریا میں پولیس پکٹس قائم کردی گئی ہیں۔ آئی جی پنجاب نے مظفر گڑھ کے کچہ کریمنلز کے خلاف شاندار کارکردگی پر پولیس ٹیموں کو شاباش دی۔ ڈاکٹر محمد رضوان خان نے کہا کہ کچہ ڈکیت گینگز کے سہولت کاروں کے خلاف آپریشن جاری رہیگا۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=599492

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں