پنجاب پولیس ملازمین واہل خانہ کے علاج معالجےکے لئے 44 لاکھ روپے کے فنڈز جاری کر دیئے ،ترجمان

101
پنجاب پولیس ملازمین واہل خانہ کے علاج معالجےکے لئے 44 لاکھ روپے کے فنڈز جاری کر دیئے ،ترجمان

لاہور۔27دسمبر (اے پی پی):سنگین بیماریوں میں مبتلا پولیس ملازمین اور ان کے اہل خانہ کے علاج معالجے کے لئے مزید 44 لاکھ روپے کے فنڈز جاری کر دیئے گئے۔ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور پولیس فورس اور ان کے اہل خانہ کی ہیلتھ ویلفیئر کے لئے پرعزم ہیں۔

ترجمان نے بتایا کہ فیصل آباد کے سب انسپکٹر محمد نوید اسلم کو ریڑھ کی ہڈی کی میجر سرجری کے لئے 30 لاکھ روپے دئیے گئے۔ اے ایس آئی عامر رشید کی اہلیہ کو ہارٹ اٹیک اور برین ہیمرج کے علاج کے لئے 9 لاکھ روپے جاری کئے۔کانسٹیبل خزان وحید بٹ کو علاج معالجے کے لئے اڑھائی لاکھ روپے جاری کئے۔کانسٹیبل محمد جنید اشرف کو علاج معالجے کے لئے 85 ہزار روپے دئیے گئے، قصور کی لیڈی کانسٹیبل اقصی ارشاد کو سرجری کے لئے 83 ہزار روپے جاری کئے۔

راولپنڈی کے شہید کانسٹیبل محمد رفیق کی اہلیہ کو معمولی سرجری کے لئے 76 ہزار روپے دئیے گئے۔ترجمان کے مطابق آئی جی پنجاب نے میڈیکل فنانشل اسسٹنس کمیٹی کی سکروٹنی کے بعد فنڈز کے اجرا کی منظوری دی۔ آئی جی پنجاب نے کہا ہے کہ مختلف اداروں کے ساتھ ایم او یوز کے ذریعے بھی ملازمین کو علاج معالجے کی جدید سہولیات فراہم کر رہے ہیں۔