پنجاب پولیس ملازمین کے بچوں کے علاج کیلئے مزید 29 لاکھ روپے جاری

117

لاہور۔11جنوری (اے پی پی):آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے مختلف اضلاع میں تعینات ملازمین کے سنگین بیماریوں کا شکار بچوں کے علاج معالجے کیلئے مزید 29 لاکھ روپے سے زائد فنڈز جاری کر دیئے۔ ترجمان کے مطابق فیصل آباد کے کانسٹیبل محمد بوٹا کے 7 سالہ بیٹے کے بون میرو ٹرانسپلانٹ کیلئے 10 لاکھ روپے دیئے گئے ہیں،اسی طرح ٹوبہ ٹیک سنگھ کے انسپکٹر علی ندیم کی 5 سالہ بیٹی کو برین ٹیومر کے علاج کیلئے 5 لاکھ روپے،سینئر ٹریفک وارڈن یاسر جمیل کو 4 سالہ بیٹی کے کینسر کے علاج کیلئے 5 لاکھ

پی ایچ پی کے کانسٹیبل خالد نسیم کو 10 سالہ بیٹی کے علاج کیلئے 4 لاکھ،سرگودھا کی لیڈی سب انسپکٹر حادیہ سمیع کو بیٹی کے علاج کیلئےاڑھائی لاکھ ،کانسٹیبل ناصر حسین کو 4 سالہ بیٹی کے کینسر کے علاج کیلئے اڑھائی لاکھ اور ٹریفک وارڈن اجمل علی کو 7 سالہ بیٹی کے علاج کیلئے 35 ہزار روپے دیئے گئے ہیں۔ترجمان کے مطابق آئی جی پنجاب نے مذکورہ رقم ویلفیئر مینجمنٹ کمیٹی کی سکروٹنی و منظوری کے بعد جاری کی ہے ،انہوں نے افسران کو ہدایت کی ہے کہ دستیاب وسائل کے موثر استعمال سے پولیس ملازمین کی ہیلتھ ویلفیئر کیلئے مزید اقدامات جاری رکھے جائیں ۔