پنجاب پولیس کانسٹیبلان میں بھرتی کا عمل 100 فیصد میرٹ کی بنیاد پر ہو گا،ڈی پی اوچنیوٹ

138
لودھراں میں پنجاب پولیس کانسٹیبلان و لیڈی کانسٹیبلان کی بھرتی کے لیے انٹرویوز کے نتائج جاری

چنیوٹ۔ 19 فروری (اے پی پی):دوڑ ٹیسٹ بھرتی پنجاب پولیس کانسٹیبلان/لیڈی کانسٹیبلان سال 2025 ضلع چنیوٹ، چیئرمین پولیس ریکروٹمنٹ بورڈ ڈی آئی جی انوسٹی گیشن مانیٹرنگ، انوسٹی گیشن برانچ پنجاب پنجاب محمد اظہر اکرم،ڈی پی او عبداللہ احمد اور ایس پی آئی اے بی سرگودھا ریجن عاصمہ رؤف کی زیر نگرانی دوڑ ٹیسٹ لیا گیا۔

دوڑ کے عمل کو شفاف بنانے کیلئے تمام امیدواروں کی بائیو میٹرک چیکنگ کی گئی اور سی سی ٹی وی و ڈرون کیمرہ سے مانیٹرنگ کی گئی سٹارٹ پوائنٹ سے اینڈ پوائنٹ تک ویڈیو ریکارڈنگ کے ساتھ امیدواروں کا دوڑ ٹیسٹ لیا گیا،

دوڑ ٹیسٹ میں کامیابی کیلئے میل امیدواروں کو ایک میل کا فاصلہ طے کرنے کیلئے سات منٹ کا ٹائم دیا گیاتھا۔اس موقع پر ڈی آئی جی انوسٹی گیشن مانیٹرنگ انوسٹی گیشن برانچ محمد اظہر اکرم کا کہنا تھا کہ بھرتی کا عمل 100 فیصد میرٹ کی بنیاد پر ہو گا، امیدوار اللہ تعالیٰ اور اپنی قابلیت پر بھروسہ رکھیں امیدوار کسی کے بہکاوے میں ہرگز نہ آئیں،شکایت کی صورت میں محکمہ سے رابطہ کیا جائے۔