13.7 C
Islamabad
جمعہ, مارچ 14, 2025
ہومضلعی خبریںپنجاب پولیس کا بجلی و مویشی چوری میں ملوث افراد کے خلاف...

پنجاب پولیس کا بجلی و مویشی چوری میں ملوث افراد کے خلاف کریک ڈائون جاری

- Advertisement -

لاہور۔14مارچ (اے پی پی):پنجاب پولیس کا بجلی و مویشی چوری میں ملوث افراد کے خلاف کریک ڈائون جاری ہے، گذشتہ ایک ہفتے کے دوران صوبہ بھر میں بجلی چوری میں ملوث 1395 مقدمات درج کئے گئے۔

ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق بجلی چوری میں ملوث 444 ملزمان کو گرفتار کیا گیا جبکہ گذشتہ ایک ہفتے کے دوران مویشی چوری میں ملوث 02 گینگز کو گرفتار اور ان کے قبضے سے 30 مویشی برآمد کیے گئے۔

- Advertisement -

آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے بجلی اور مویشی چوری کے مقدمات میں بلا تفریق کاروائیاں جاری رکھنے کی ہدایت کی ہے۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=572662

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں