لاہور۔12دسمبر (اے پی پی):پنجاب پولیس کا جرائم پیشہ عناصر کے خلاف انٹیلی جنس بیسڈ کریک ڈائون جاری ہے۔ترجمان پنجاب پولیس نے منگل کو بتایا کہ گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران لاہور سمیت پنجاب بھر سنگین وارداتوں میں مطلوب 177 خطرناک اشتہاری ملزمان،213 عدالتی مفروران اور 58 عادی ملزمان گرفتار کئے گئے، ایک ہفتے کے دوران 1658 اشتہاری، 2070 عدالتی مفرور، 523 عادی ملزمان پکڑے گئے۔
رواں سال کے دوران صوبہ بھر سے اے اور بی کیٹیگری کے 1,18,873 اشتہاری گرفتار کئے گئے،ان میں اے کیٹیگری کے 16,943 اور بی کیٹیگری کے 1,01930 اشتہاری شامل ہیں، رواں برس کے دوران صوبے بھر سے مجموعی طور پر 80978 عدالتی مفروران اور 33967 عادی ملزم پکڑے گئے۔لاہور میں رواں برس کے دوران اے اور بی کیٹیگری کے 22100 اشتہاری ملزمان ،48104 عدالتی مفرور، 17700 عادی ملزم گرفتار کیے گئے۔
ترجمان کے مطابق آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے عادی اورپیشہ ور ملزموں کے خلاف انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز میں تیزی لانے کا حکم دیا ہے اور کہاہے کہ لاہور سمیت تمام اضلاع میں جرائم پیشہ عناصر کے خلاف آپریشنز کو موثر سپرویژن سے مزید تیز کیا جائے۔