پنجاب پولیس کو مطلوب بہت سے لوگوں اور پولیس اہلکاروں کے قتل میں ملوث ملزم محسن شاہ نواز رانجھا کے گھر سے گرفتار ہوا،پارلیمنٹ کی کمیٹی میں سرکاری افسر کو بلا کر بے عزت کرنا کسی صورت قبول نہیں معاون خصوصی برائے سیاسی ابلاغ ڈاکٹر شہباز گل کا ٹوئٹر پر وڈیو پیغام

90
مسلم لیگ (ق) نے عدم اعتماد میں وزیراعظم عمران خان کی حمایت کا اعلان کر دیا ہے، ڈاکٹر شہباز گل

اسلام آباد ۔ 24 ستمبر (اے پی پی) وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے سیاسی ابلاغ ڈاکٹر شہباز گل نے کہا ہے کہ پولیس ملازمین کے قتل میں ملوث مفرور ملزم کو 1999 میں محسن شاہ نواز رانجھا کے ڈیرے پر پولیس نے ریڈ کرکے گرفتار کیا جس کے خلاف ایف آئی آر درج تھی۔ پارلیمنٹ کی کسی کمیٹی میں سرکاری افسر کو بلا کر بے عزت کرنا کسی صورت قبول نہیں اب عمران خان کی حکومت ہے کسی کی غنڈہ گردی نہیں چلے گی۔جمعرات کو ٹوئٹر پر اپنے ویڈیو پیغام میں وزیراعظم کے معاون خصوصی نے کہا کہ پنجاب پولیس کو بہت سے لوگوں اور پولیس اہلکاروں کے قتل میں ملوث ملزم کا محسن شاہ نواز رانجھا کے گھر سے گرفتار ہوا اس وقت وہاں کے ڈی پی اوعمر شیخ تھے۔انہوں نے کہا کہ اب نواز شریف اور شہباز شریف کی حکومت نہیں عمران خان کی حکومت ہے ہم پارلیمنٹ کے اندر کسی کمیٹی میں ذاتی ہزیمت کا بدلہ نہیں لینے دیں گے۔ معاون خصوصی نے کہا کہ پارلیمنٹ کے اندر کسی بھی سرکاری افسران کو بلانے کا حق ہے لیکن کسی بھی سرکاری افسران کو وہاں بے عزت نہیں کر سکتے۔انہوں نے کہا کہ تمام ثبوتوں کے ساتھ یہ ہیں وہ ایف آئی آر اور چوری کا مقدمہ جن کی وجہ سے محسن شاہ نواز رانجھا صاحب نے کل سی سی پی او لاہور کو بے عزت اور توہین کرنے کی کوشش کی، انہوں نے محسن شاہ نواز رانجھا کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آپکو کوئی حق نہیں پہنچتا کہ آپ کسی سرکاری افسر کی توہین کریں۔