پنجاب پولیس کی سموگ کی روک تھام اور ماحولیاتی تحفظ کیلئے کارروائیاں جاری ہیں،ڈاکٹر عثمان انور

85
لودھراں میں پنجاب پولیس کانسٹیبلان و لیڈی کانسٹیبلان کی بھرتی کے لیے انٹرویوز کے نتائج جاری

لاہور۔20نومبر (اے پی پی):انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی ہدایت پر پنجاب پولیس کی جانب سے سموگ کی روک تھام اور ماحولیاتی تحفظ کیلئے ان ایکشن ہے ، پنجاب پولیس کے مسلسل اقدامات کی وجہ سے سموگ میں کمی آئی ہے۔ ترجمان پنجاب پولیس نے بتایا کہ گزشتہ 24گھنٹوں میں لاہور سمیت صوبہ بھر میں سموگ کریک ڈائون کے دوران 66مقدمات درج کرتے ہوئے32افرادکو گرفتا ر کیا گیااور 687افراد کو تقریباً15 لاکھ 86ہزار روپے سے زائد جرمانے عائدکئے گئے جبکہ 138افراد کو وارننگ جاری کی گئی۔

ترجمان پنجاب پولیس نے بتایا کہ فصلوں کی باقیات جلانے کی 41، زیادہ دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں کی 547،صنعتی سرگرمی کی 5، اینٹوں کے بھٹوں کی 17اور دیگر مقامات پر 5خلاف ورزیاں رپورٹ ہوئیں۔رواں برس انسداد سموگ کریک ڈائون میں مجموعی طور پر 2846ملزمان گرفتار اور3437مقدمات درج کئے گئے۔ 36279افراد کو مجموعی طور پر 9کروڑ، 22لاکھ روپے سے زائد جرمانے کئے گئے۔

6590افراد کو وارننگ جاری کی گئی۔فصلوں کی باقیات جلانے کی 1881، زیادہ دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں کی 29070،صنعتی سرگرمی کی 342، اینٹوں کے بھٹوں کی 1328 اور دیگر مقامات کی 318 خلاف ورزیاں رپورٹ ہوئیں۔گذشتہ 24 گھنٹوں میں زیادہ دھواں چھوڑنے والی 6155 گاڑیوں کے چالان، 387 کو بند جبکہ 6 فٹنس سرٹیفکیٹ معطل کئے گئے۔

رواں برس شاہرات پر زیادہ دھواں چھوڑنے والی 8لاکھ، 12ہزار 388گاڑیوں کے چالان کئے گئے، 1لاکھ 66ہزار 101گاڑیوں کو بند، 10ہزار 49گاڑیوں کے فٹنس سرٹیفکیٹ معطل کئے گئے۔ آئی جی پنجاب کا شاہراہوں، انڈسٹریل ایریاز، زرعی سمیت دیگر مقامات پر انسداد سموگ کریک ڈائون میں تیزی کا حکم دیتے ہوئے کہاکہ سموگ ایس او پیز کی خلاف ورزی پر ذمہ داران کے خلاف زیرو ٹالرینس کے تحت سخت کارروائی میں تاخیر نہ کی جائے۔