پنجاب پولیس کی صوبہ بھر میں دھاتی ڈور و پتنگ بازی کےخلاف خصوصی مہم جاری

65
Kite flying
Kite flying

لاہور۔3اپریل (اے پی پی):پنجاب پولیس کی صوبہ بھر میں دھاتی ڈور و پتنگ بازی کے خلاف خصوصی مہم جاری ہے۔ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق اس خطرناک کاروبار میں ملوث ملزمان کے خلاف زیرو ٹالرنس کے تحت کریک ڈاؤن میں تیزی لائی گئی ہے۔گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران صوبہ بھر میں پتنگ بازی ایکٹ کے تحت 19 ملزمان گرفتار کر کے 162 پتنگیں، 27 چرخیاں برآمد کر لی گئیں جبکہ گذشتہ 37 روز کے دوران لاہور سمیت صوبہ بھر میں اینٹی کائٹ فلائنگ کے ایکٹ کے تحت 3678 ملزمان کو گرفتار کر کے 224043 پتنگیں، 15826 چرخیاں برآمد کر لی گئیں۔

اس حوالے سے آئی جی پنجاب نے ہدایت کی ہے کہ آر پی اوز ، ڈی پی اوز دھاتی ڈور و پتنگوں کی تیاری ، کاروبار اور استعمال میں ملوث ملزمان کو قانون کی گرفت میں لائیں۔سخت قانونی کارروائی کے تحت ملزمان کو قرار واقعی سزائیں دلوائی جائیں۔ خطرناک کھیل کے نقصانات بارے آگاہی اور تدارک کےلئے علمائے اکرام ، اساتذہ اور والدین اپنا کردار ادا کریں ۔