پنجاب پولیس کے خدمت مراکز شہریوں کو ڈیجیٹل خدمات کی فراہمی میں مصروف عمل ہیں، ڈاکٹر عثمان انور

105

لاہور۔7نومبر (اے پی پی):پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے کہا ہے کہ پنجاب پولیس کے خدمت مراکز شہریوں کو ڈیجیٹل خدمات کی فراہمی میں مصروف عمل ہیں اور لاہور سمیت صوبہ بھر میں ہر ماہ لاکھوں شہری پولیس خدمت مراکز سے ایک درجن سے زائد پولیسنگ خدمات سے مستفید ہو رہے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ رواں سال کے دوران 21لاکھ 22ہزار سے زائد شہریوں نے خدمت مراکز سے پولیسنگ سروسز حاصل کیں۔انہوں نے کہا کہ 5لاکھ 97ہزار 627شہریوں نے کریکٹر سرٹیفکیٹ حاصل کئے،9لاکھ 34ہزار شہریوں نے جنرل پولیس ویریفیکیشن کروائی، 4280شہریوں نے نجی ملازمین کی پولیس ویریفیکیشن کروائی،

1لاکھ 72ہزار سے زائد شہریوں نے کرایہ داری اندراج کروایا،24ہزار سے زائد شہریوں نے وہیکلز ویری فیکیشن کروائی، 1لاکھ 34ہزار شہریوں نے میڈیکولیگل سرٹیفکیٹس حاصل کئے، 68ہزار سے زائد شہریوں نے دستاویزات کی اندراج گمشدگی جبکہ 5ہزار سے زائد نے جرائم رپورٹ درج کروائیں۔ 96ہزار سے زائد شہریوں نے ایف آئی آر کی کاپی حاصل کی۔ 211ویمن وائیلنس رپورٹ درج ہوئیں، کمزور طبقات کے تحفظ کیلئے جاری اقدامات میں 82ہزار سے زائد افراد کو قانونی و سماجی تحفظ فراہم کیا گیا اور 1812شہریوں نے ایمپلائی رجسٹریشن کروائی۔انہوں نے کہاکہ پولیس خدمت مرکز سروس ڈلیوری کا شاندار پراجیکٹ ہے اور شہریوں کے فیڈ بیک کی روشنی میں سروسز اپ گریڈ کر رہے ہیں۔