29.4 C
Islamabad
جمعہ, اپریل 11, 2025
ہومبین الاقوامی خبریںپنجاب پولیس کے شہید کانسٹیبل انضمام الحق کے اہل خانہ کو گھر...

پنجاب پولیس کے شہید کانسٹیبل انضمام الحق کے اہل خانہ کو گھر خرید کر دیا گیا

- Advertisement -

لاہور۔6فروری (اے پی پی):آئی جی پنجاب نے فرض کی راہ میں جان قربان کرنے والے ایک اور پولیس اہلکار کی فیملی کو گھردلوادیا،شہید کانسٹیبل انضمام الحق کے اہل خانہ کو 1 کروڑ 35 لاکھ روپے مالیت کا گھر دے دیا گیا جس کے لئے فنڈز آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی خصوصی کاوش پر حکومت پنجاب نے جاری کئے۔

شہید کے اہلخانہ کو ان کی پسند کے مطابق سیالکوٹ کی نجی ہاسنگ سوسائٹی میں گھر خرید کر فراہم کیا گیا، ترجمان پنجاب پولیس نے بتایا کہ کانسٹیبل انضمام الحق نے 2023 میں دوران ریڈ جرائم پیشہ افراد کی فائرنگ سے جام شہادت نوش کیا،شہید کانسٹیبل انضمام الحق کے لواحقین میں والدین اور ایک بھائی شامل ہیں۔

- Advertisement -

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=556650

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں