لاہور۔6اپریل (اے پی پی):آئی جی پنجاب کی ہدایت پر پنجاب کو ڈرگ فری بنانے کے حوالے سے گزشتہ ایک ہفتے کے دوران لاہور سمیت صوبہ بھر میں منشیات فروشوں کے ٹھکانوں پر 1428 چھاپے مارے گئے جس کے نتیجے میں 780منشیات فروش گرفتار ہوئے۔ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق منشیات فروشوں کے قبضہ سے 335کلو گرام چرس، 38کلو گرام آئس ،37کلو گرام ہیروئن، 33ہزار 619لٹر شراب و دیگر منشیات برآمد کی گئی۔
ترجمان نے بتایا کہ آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انورنے منشیات ڈیلرز و سمگلرز کے خلاف سپیشل آپریشنز جاری رکھنے کا حکم دیاہے اور کہا کہ تعلیمی اداروں اور ہاسٹلز کے گرد انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز میں مزید تیزی لائی جائے۔ انہوں نے منشیات کی سپلائی چین کے خاتمے اور آن لائن خرید و فروخت میں ملوث ملزمان کی فوری گرفتاری یقینی بنانے کی ہدایت کی ہے۔
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=578811