لاہور۔11اپریل (اے پی پی):آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی زیر صدارت اجلاس کا جمعہ کو انعقاد ہوا۔ اجلاس میں لیگل افسران کی ترقی کے امور زیر غور آئے۔ ترجمان پولیس کے مطابق آئی جی پنجاب نے لیگل افسران کی کارکردگی کا جائزہ لیا ، اگلے عہدوں پر ترقی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔آئی جی پنجاب نے لیگل افسران کی ایس پی عہدے تک ترقی کے لئے قابل عمل تجاویز طلب کر لیں۔آئی جی پنجاب نے لیگل افسران کو قانونی امور کی انجام دہی میں مزید بہتری لانے کی ہدایت کی۔
آئی جی پنجاب نے کہاہے کہ پنجاب پولیس کے قانونی امور کی انجام دہی میں لیگل افسران کا اہم کردار ہے،پنجاب پولیس کے دیگر یونٹس اور فارمیشنز کی طرح لیگل کیڈر کا سروس اینڈ پروموشن سٹرکچر بہتر بنانا ضروری ہے۔ اس موقع پرایڈیشنل آئی جی پنجاب سلطان احمد چوہدری، ڈی آئی جی سٹیبلشمنٹ ون سلیمان سلطان رانا، ڈی آئی جی ہیڈ کوارٹرز ڈاکٹر محمد عابد خان، ڈی آئی جی سٹیبلشمنٹ ٹو کیپٹن (ر) لیاقت علی ملک، اے آئی جیز لیگل آصف علی شیخ اور سلیم چغتائی، ڈی ایس پیز لیگل نے شرکت کی۔
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=580578