لاہور۔30اپریل (اے پی پی):پنجاب پولیس کے 7 سینئر سکیل سٹینو گرافرز کو پرائیویٹ سیکرٹری کے عہدے پر ترقی دے دی گئی۔ ترجمان پولیس کے مطابق اے آئی جی ایڈمن اسد اعجاز ملہی نے ترقیوں کا نوٹیفیکیشن جاری کر دیا،میرٹ اور قواعد و ضوابط پر پورا اترنے والے افسران کو پرائیویٹ سیکرٹری کے عہدے پر ترقی دی گئی۔
ترقی پانے والوں میں غلام فرید، شبیر احمد،ارشاد محمد، نعیم شفیق، نزاکت علی، سلامت علی اور محمد اکرم شامل ہیں۔آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے پروموٹ ہونے والے افسران کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ گزشتہ دو سال میں ریکارڈ 26 ہزار سے زائد افسران و اہلکاروں کو پروموشنز دی گئیں ۔
ان کا کہنا تھا کہ کارکردگی، سینیارٹی، قابلیت اور میرٹ کی بنیاد پر ترقیوں کا سلسلہ اسی طرح جاری رہے گا۔
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=590086