ملتان۔ 11 ستمبر (اے پی پی): پنجاب کی نگران کابینہ نے صوبے میں کارکنوں کی کم ازکم اجرت 32ہزار روپے کرنے کی منظوری دیدی۔نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی کی زیرصدارت پنجاب کابینہ کا اجلاس ملتان میں منعقدہوا۔جس میں 39نکاتی ایجنڈے پرغورکیاگیا۔
اجلاس میں صوبائی وزرا مشیروں ،سیکرٹریز کے علاوہ آئی جی پنجاب اوردیگرحکام بھی شریک ہوئے ۔وزیراعلیٰ پنجاب نے ورکرز کی کم ازکم اجرت 32ہزارروپے کرنے کی منظوری دی اوراس اضافے کافوری نوٹیفکیشن جاری کرنے کابھی حکم دے دیا ۔پنجاب کابینہ نے فیصلہ کیاکہ میٹروبس اوراورنج لائن ٹرین میں بزرگوں،معذورافراداورطلبا وطالبات کو سفرکی مفت سہولت فرا ہم کی جائے گی ۔