پنجاب کالجز راولپنڈی اسلام آباد کا چار روزہ بوائز سپورٹس میلہ اختتام پذیر

228
پنجاب کالجز راولپنڈی اسلام آباد کا چار روزہ بوائز سپورٹس میلہ اختتام پذیر

اسلام آباد۔19فروری (اے پی پی):پنجاب کالجز راولپنڈی اسلام آباد کا چار روزہ بوائز سپورٹس میلہ اتوار کو اختتام پذیر ہو گیا۔کمشنر راولپنڈی لیاقت علی چٹھہ نے افتتاحی تقریب میں شرکت کی۔پنجاب کالجز راولپنڈی اسلام آباد کے زیر اہتمام طالب علموں کے لئے پچیسویں سالانہ کھیلوں کا انعقاد کیا گیا۔ کرکٹ کے مقابلے ایف نائن کرکٹ گراؤنڈ پر جبکہ باسکٹ بال اور اتھلیٹکس کے مقابلے پاکستان سپورٹس بورڈ کے گراؤنڈ پر منعقد کئے گئے۔

کھیلوں کا افتتاح مہمان خصوصی کمشنر راولپنڈی لیاقت علی چٹھہ نے کیا۔ انہوں نے کھیلوں کے فروغ میں پنچاب کالجز کے کردار کو سراہا اور طلبا کی پر جوش شرکت کی تعریف کی۔ تقسیم انعامات کی تقریب کے مہمان خصوصی ڈائریکٹر فیڈرل بورڈ امتیاز احمد نے کھلاڑیوں میں میڈل اور ٹرافیاں تقسیم کیں۔

راولپنڈی کے مقابلوں میں امام غزالی بہترین کھلاڑی قرار پائے جبکہ پنجاب کالج ڈی نائن کیمپس کا عمر ہاؤس مسلسل دوسرے سال بھی فاتح رہا جبکہ اسلام آباد کیمپسز کے مقابلوں میں فرحان بہترین کھلاڑی قرار پائے۔ پنجاب کالج بلیو ایریا کے اقبال ہاؤس نے پہلی پوزیشن حاصل کی۔ڈئریکٹر پنجاب کالجز نے مہمان خصوصی، ہاؤس انچارجز، پرنسپلز کا شکریہ ادا کیا اور کھلاڑیوں کی بھرپور شرکت پر ان کے لئے کیش انعامات کا اعلان کیا۔