پنجاب کبڈی ٹیم کے چناؤ کیلئے ٹرائلزجمعراتہوںگے

75

اسلام آباد ۔ 25 ستمبر (اے پی پی) پنجاب کبڈی ایسوسی ایشن کے زیراہتمام نیشنل گیمز کیلئے پنجاب کبڈی ٹیم کے چناؤ کیلئے ٹرائلز جمعرات کو ساہیوال میں ہونگے۔ پنجاب کبڈی ایسوسی ایشن کے سیکرٹری جنرل طاہر وحید جٹ نے بتایاکہ ٹرائلز کی تیاریاں زور و شور سے جاری ہیں اور ٹرائلز میں پنجاب سے نو ڈویژنوں کے کھلاڑی حصہ لے رہے ہیں جن میں سرگودھا، لاہور، فیصل آباد، بہاولپور، راولپنڈی، ملتان، ڈیرہ غازی خان، ساہیوال اور گوجرانوالہ شامل ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ٹرائلز میں چودہ کھلاڑیوں کو منتخب کیا جائے گا اور بعد میں ان کھلاڑیوں کو تربیتی کیمپ میں جدید اور اعلی تربیت دی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ منتخب ٹیم 26 اکتوبر سے یکم نومبر تک پشاور میں کھیلی جانے والی نیشنل گیمز میں شرکت کرے گی۔ نیشنل گیمز میں کبڈی کے ایونٹ میں آٹھ ٹیمیں حصہ لیں گی جن میں پاکستان آرمی، پاکستان نیوی، پاکستان ائیرفورس، پاکستان واپڈا، پنجاب، سندھ، بلوچستان اور خیبر پختونخوا کی ٹیمیں شامل ہیں۔