20.5 C
Islamabad
پیر, اپریل 21, 2025
ہومعلاقائی خبریںپنجاب کلچرل ڈے کی مناسبت سے پی آئی ٹی بی کے زیرِ...

پنجاب کلچرل ڈے کی مناسبت سے پی آئی ٹی بی کے زیرِ اہتمام تقریبات کا انعقاد

- Advertisement -

لاہور۔16اپریل (اے پی پی):صوبے بھر میں ہم آہنگی، امن اور بھائی چارے کے کلچر کو فروغ دینے کیلئے پنجاب آئی ٹی بورڈ کے زیر اہتمام ارفع سافٹ ویئر ٹیکنالوجی پارک اور مختلف ای خدمت مراکز میں پنجاب کلچرل ڈے بھر پور طریقے سے منایا گیا۔پی آئی ٹی بی ہیومن ریسورس وِنگ کی جانب سے ڈے کیئر سینٹر میں پنجاب کلچرل ڈے کے ساتھ ساتھ عید ملن پارٹی کا بھی اہتمام کیا گیا

جس میں پی آئی ٹی بی اور ارفع سافٹ ویئر ٹیکنالوجی پارک میں کام کرنے والی خواتین اور ان کے بچوں نے شرکت کی۔پنجاب کلچرل ڈے کی مناسبت سے بچوں اور بڑوں نے روایتی اور رنگ برنگے کپڑے زیب تن کئے جو پنجاب کی خوبصورت ثقافت، اتحاد اور ہم آہنگی کو ظاہر کرتے ہیں۔اس کے ساتھ ساتھ بچوں کو پنجاب کی روایات اور ثقافت سے آگاہ کرنے کیلئے دلچسپ سرگرمیاں بھی کروائی گئیں۔

- Advertisement -

اس موقع پر پی آئی ٹی بی چیئرمین فیصل یوسف کا کہنا تھا کہ پنجاب کلچرل ڈے منانا ہمیں اپنی ثقافت سے جوڑتا ہے اور ٹیموں میں اتحاد اور بھائی چارہ بڑھاتا ہے۔اس طرح کی تقریبات ایک اچھے اور مثبت ادارے کے ماحول کو فروغ دیتی ہیں۔ علاہ ازیں صوبے بھر میں قائم ای خدمت مراکز میں بھی عملے اور وزیٹرز نے پنجابی کلچر کو فروغ دینے کیلئے بھرپور جوش و خروش سے یہ ثقافتی دن منایا۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=582934

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں