15.5 C
Islamabad
ہفتہ, مارچ 15, 2025
ہومعلاقائی خبریںپنجاب کمیشن اینڈ دی سٹیٹس آف ویمن راولپنڈی کے زیر اہتمام انٹرنیشنل...

پنجاب کمیشن اینڈ دی سٹیٹس آف ویمن راولپنڈی کے زیر اہتمام انٹرنیشنل ویمن ڈے

- Advertisement -

راولپنڈی۔ 15 مارچ (اے پی پی):پنجاب کمیشن آن دی سٹیٹس آف ویمن راولپنڈی کے زیر اہتمام انٹرنیشنل ویمن ڈے 2025 کی تقریب گورنمنٹ ایسوسی سیٹ کالج فار ویمن ڈھوک حسو میں منعقد کی گئی جس میں کالج کی اساتذہ اور طلباء نے بھرپور شرکت کی ۔ڈویژنل کو آرڈینیٹر قیصر محمود رانا نے تمام شرکاء کو خواتین کے حقوق اور قوانین کے بارے میں آگاہی دی اور خواتین کی صلاحیتوں اور کردار کو سراہا۔

انہوں نے کہاکہ خواتین ملکی ترقی اور ہر شعبے میں اہم کردار ادا کررہی ہیں۔ انہوں نے وزیراعلی پنجاب مریم نواز کی طرف سے کیے گئے اقدامات پر روشنی ڈالی کہ کس طرح وہ پنجاب کو خواتین کے لیے محفوظ بنانے کے لیے کام کر رہی ہیں۔ قیصر محمود رانا نے ویمن ہیلپ لائن1043، وومن سیفٹی ایپ، ورچوئل پولیس سٹیشن فار ویمن، ویمن حراسمنٹ، محتسب اعلی، کم عمری کی شادی کے متعلقہ گورنمنٹ کے دفاتر، مدد اور رہنمائی کے طریقہ کار سے شرکا کو آگاہ کیا۔

- Advertisement -

خواتین کے عالمی دن کے موقع پر تمام خواتین کی خدمات کو سراہنے کے ساتھ ساتھ اس عزم کا اعادہ کیا گیا کہ خواتین ملکی ترقی کے لیے اہمیت کی حامل ہیں۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=572984

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں