22.4 C
Islamabad
پیر, ستمبر 1, 2025
ہومعلاقائی خبریںپنجاب کنزیومر ایکٹ کی خلاف ورزی، صارفین کو رسید جاری نہ کرنے...

پنجاب کنزیومر ایکٹ کی خلاف ورزی، صارفین کو رسید جاری نہ کرنے پر تاجروں کو جرمانہ

- Advertisement -

راولپنڈی۔31اکتوبر (اے پی پی):پنجاب کنزیومر ایکٹ کی خلاف ورزی پر کنزیومر اتھارٹی نے صارفین کو رسید جاری نہ کرنے پر تاجروں کو ایک لاکھ 35 ہزار روپے جرمانہ عائد کردیا ۔جمعرات کو اسسٹنٹ کمشنر سٹی و کنزیومر اتھارٹی راولپنڈی حاکم خان نے اشیاء پر تاریخ تیاری و اختتام، اجزائے ترکیبی درج نہ کرنے اور صارفین کو باقاعدہ رسید جاری نہ کرنے مختلف دکانداروں کو جرمانہ عائد کیا۔واضح رہے کہ رواں برس کے دوران مجموعی طور پر مبلغ 9لاکھ 72ہزار روپے جرمانہ عائدکیا گیا۔

اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر حاکم خان نے کہا کہ پنجاب کنزیومر ایکٹ کے تحت صارفین کو بااختیار بنایا گیا ہے اگر کسی جگہ پر کمپنی یا دکاندار وں نے ریٹ لسٹ آویزاں نہ کی ہو، اشیاء تاریخ تیاری و اختتام درج کئے بغیر فروخت ہورہی ہوں یا کسی بھی صارف کو باقاعدہ رسید جس پر دکاندار کا نام، پتہ، فروخت کردہ اشیاء کی مکمل تفصیل درج نہ ہو تو وہ اپنا حق کے لئے کنزیومر اتھارٹی راولپنڈی کو درخواست دے سکتے ہیں۔

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں