پنجاب کونسل آف دی آرٹس سرگودھا ڈویژن میں شجرکاری مہم کا انعقاد

124

سرگودھا۔ 21 مارچ (اے پی پی):حکومت پنجاب کی ہدایت کے مطابق پنجاب کونسل آف دی آرٹس سرگودھا ڈویژن کے دفتر میں شجرکاری مہم کے سلسلے میں مختلف قسم کے پودے لگائے گئے۔ اس موقع پر سرگودھا آرٹس کونسل کے زیر اہتمام شجرکاری مہم کا دن جوش و خروش سے منایا گیا۔

اس شاندار تقریب میں ڈپٹی ڈائریکٹر اسد ربانی، اسسٹنٹ ڈائریکٹر محمد فاروق خواجہ، اسسٹنٹ ڈائریکٹر محمد خان ہرگن، اور اسسٹنٹ ڈائریکٹر ڈاکٹر محمد مزمل مرتضیٰ نے شجرکاری کی اہمیت پر روشنی ڈالی اور درختوں کی اہمیت کو اجاگر کیا۔ڈپٹی ڈائریکٹر اسد احمد نے اس موقع پر ماحول کے تحفظ کے حوالے سے آگاہی دینے کی ضرورت پر زور دیا ۔