28.2 C
Islamabad
پیر, اپریل 21, 2025
ہومعلاقائی خبریںپنجاب کونسل آف دی آرٹس سرگودھا کے زیراہتمام ادبی تقریب کا انعقاد

پنجاب کونسل آف دی آرٹس سرگودھا کے زیراہتمام ادبی تقریب کا انعقاد

- Advertisement -

سرگودھاٍ۔ 21 اپریل (اے پی پی):پنجاب کونسل آف دی آرٹس سرگودھا ڈویژن کے زیراہتمام ڈاکٹر علا مہ محمد اقبال کے یومِ وصال کے موقع پر ایک پروقار ادبی تقریب "بیادِ اقبال” کا انعقاد کیا گیا جس میں سرگودھا کے ممتاز شعراءاور ادباءنے شرکت کی۔تقریب میں نامورادباءڈاکٹر ہارون الرشید تبسم اورڈاکٹر آصف شفیق نے علامہ اقبال کی زندگی اور افکار پر خطاب کیا۔

شعراءکرام میں پروفیسر یوسف خالد، سید مرتضیٰ حسن، عرفان رشید، ممتاز عارف، ڈاکٹر آصف راز,زبیر بسرا، منزہ گوئندی، نجمہ کوثر ،عابدہ نزرنے اپنے کلام کے ذریعے شاعرِ مشرق علامہ اقبال کو خراجِ عقیدت پیش کیا۔انجم آرٹ سوسائٹی کی جانب سے حاجی اکرم انجم، ریاض احمد راجو،حنیف ضیاءاور ماریہ مغل نے بھی تقریب میں شرکت کی،نامور شاعر مومن ہاشمی اور فرخ اعجاز نصیربھی موجود تھے ۔

- Advertisement -

اس موقع پر اسسٹنٹ ڈائریکٹرز خواجہ محمد فاروق اور محمد خان ہرگن بھی موجود تھے جنہوں نے حاضرین سے خطاب کرتے ہوئے اقبال کے افکار کی اہمیت اور نوجوان نسل کی رہنمائی میں ان کے کردار پر روشنی ڈالی۔تقریب کا اختتام دعائیہ کلمات اور علامہ اقبال کے پیغام کی ترویج کے عزم کے ساتھ ہوا۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=585237

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں