پنجاب کی تمام نجی اور سرکاری یونیورسٹیز کو آئندہ کچھ عرصے میں سولر انرجی پر منتقل کردیا جائے گا،گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور

110
لاہور ، قبضہ گروپوں سے  سر کاری زمین واگزار ،گور نر پنجاب کو صوبائی محتسب نے سالانہ رپورٹ پیش کر دی
لاہور ، قبضہ گروپوں سے  سر کاری زمین واگزار ،گور نر پنجاب کو صوبائی محتسب نے سالانہ رپورٹ پیش کر دی

لاہور۔3 ستمبر (اے پی پی )گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے کہا ہے کہ پنجاب کی تمام نجی اور سرکاری یونیورسٹیز کو آئندہ کچھ عرصے میں سولر انرجی پر منتقل کردیا جائے گا جس سے بجلی کے بل کی مد میں سالانہ اربوں روپے کی بچت ہوگی۔ وہ جمعرات کے روز گورنر ہائوس لاہور میں صوبائی وزارت توانائی اور پبلک یونیورسٹیز کے درمیان ایم او یو پر دستخط کرنے کی تقریب سے خطاب کررہے تھے۔ تقریب میں وفاقی وزیر توانائی عمر ایوب، صوبائی وزیر توانائی ڈاکٹر اختر ملک، ایڈیشنل چیف سیکرٹری انرجی ارم بخاری سمیت پبلک سیکٹر یونیورسٹیز کے واس چانسلرز اور دیگر بھی موجود تھے۔ گورنر پنجاب نے کہا کہ حکومت نے غیر مقبول اور مشکل فیصلے کیے اور اس کے اثرات آنے والے سالوں میں نظر آئیں گے۔ اُنہوں نے کہا کہ حکومت نے کرنٹ اکائونٹ خسارہ بیس ارب ڈالر سے کم کر کے تین ارب ڈالر تک لے آئی ہے۔اُنہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت کا مقصد صرف اور صرف ملک و قوم کی ترقی اور خوشحالی ہے جس کے لئے ہر ممکن اقدات کو یقینی بنایا جارہا ہے۔ اُنہوں نے کہا کہ بلاشبہ ملک اب حقیقی معنوں میں ترقی کی راہ پر گامزن ہو چکا ہے۔ تقریب سے صوبائی وزیر توانائی ڈاکٹر اخترملک نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سابق حکومت نے قابل تجدید توانائی منصوبوں پر پابندی عائد کردی تھی جس کا مقصد اپنے ذاتی مفادات اور مہنگی ایل این جی فروخت کرنا تھا۔ اس موقع پر وزارت توانائی کے حکام اور پبلک سیکٹر یونیورسٹیز کے وائس چانسلرز نے یونیورسٹیز کو سولر انرجی پر منتقل کرنے کے ایم او یو پر دستخط کیے۔ تقریب کے اختتام پر گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور اور وفاقی وزیر توانائی عمر ایوب کو صوبائی وزیرتوانائی ڈاکٹر اختر ملک نے شیلڈ اور صوبائی وزارت توانائی کی دو سالہ کارکردگی کی روپورٹ پیش کی۔