پنجاب کی تہذیب و ثقافت کو اجاگر کرنے کیلئے مصوری مقابلہ جات کا انعقاد

89
Punjab Council of Arts
Punjab Council of Arts

فیصل آباد ۔ 02 مارچ (اے پی پی):پنجاب کی تہذیب و ثقافت کو اجاگر کرنے کیلئے پنجاب کونسل آف آرٹس کی طرف سے پنجاب بھر میں مصوری مقابلہ جات منعقد کرائے جا رہے ہیں جن کا مقصد باصلاحیت نوجوانوں کو اپنے فن کے اظہار کے لئے پلیٹ فارم مہیا کرنا ہے۔پنجاب کونسل آف آرٹس فیصل آباد ڈویژن کے زیر اہتمام پہلا پنجاب مقابلہ مصوری منعقد کیا گیا۔ضلعی سطح پر مقابلے کے موضوعات کم عمری کی شادی، پاکستان میں غربت،چھوٹا خاندان خوشحال پاکستان،پنجاب کی تہذیب و ثقافت اور پاکستان کی قدرتی خوبصورتی ہیں۔ مقابلہ میں باصلاحیت نوجوانوں نے فن مصوری کے جوہر دکھائے۔

مقابلہ مصوری میں عائشہ جبیں نے پہلی،ماہم ارشاد نے دوسری اور محمد عمران نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔ تقریب کے مہمان خصوصی ایڈیشنل کمشنر کوآرڈینیشن مصور احمد نیازی اور ڈائریکٹر پنجاب کونسل آف آرٹس فیصل آباد محمد ابرار عالم نے مقابلے کے شرکاء میں انعامات اور اسناد تقسیم کیں۔ انہوں نے بتایا کہ ضلعی سطح کے مقابلوں کے پوزیشن ہولڈرز ڈویژنل اور صوبائی سطح پر اپنے فن کا مظاہرہ کریں گے۔