پنجاب کی ثقافتی و تاریخی عمارات و لوک ورثہ کی حفاظت اولین ترجیح ہے،ڈاکٹر عثمان انور

149
آئی جی پنجاب کی پولیس ملازمین اور ان کے اہلخانہ سے ملاقات، مسائل کے فوری ریلیف کےاحکامات جاری

لاہور۔14مارچ (اے پی پی):آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے کہا ہے کہ محبت، امن، بھائی چارہ، یگانگت اور رواداری پنجاب کی ثقافت کے نمایاں رنگ ہیں اور پنجاب پولیس کو پنجاب کی منفرد روایات، شاندار تہذیب و تمدن کی ضامن خوبصورت ثقافت پر ناز ہے۔ انہوں نے پنجاب ثقافت دیہاڑ (پنجاب کلچر ڈے ) کے موقع پر جاری بیان میں کہا کہ پنجاب پولیس کلچر ڈے کے موقع پر پنجاب کی تہذیب و ثقافت اور روایات کے تحفظ کا عزم کرتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ پنجاب کلچر ڈے کی مناسبت سے منعقدہ تمام تقاریب کو بھرپور سکیورٹی فراہم کر رہے ہیں،پنجاب کی ثقافتی و تاریخی عمارات اور لوک ورثہ کی حفاظت اولین ترجیح ہے۔آئی جی پنجاب نے کہا کہ پنجاب پولیس پنجاب کلچر ڈے روایتی جوش و جذبے سے منانے کے لئے اہلیان پنجاب کے شانہ بشانہ ہے۔