ملتان۔ 03 دسمبر (اے پی پی):پاکستان کاٹن جنرز ایسوسی ایشن (پی سی جی اے)کے اعداد وشمار کے مطابق اس برس صوبہ پنجاب کی فیکٹریوں میں 24لاکھ 59ہزار684گانٹھ کپاس آئی ہے جو گذشتہ سال کی اسی مدت میں فیکٹریوں میں آنے والی فصل37لاکھ36ہزار749گانٹھ کپاس سے 12 لاکھ77ہزار65گانٹھ کم ہے۔
پنجاب میں کمی کی شرح34.18فیصد رہی۔صوبہ سندھ کی فیکٹریوں میں 27لاکھ31ہزار 41گانٹھ کپاس فیکٹریوں میں آئی ہے جو کہ گذشتہ سال اسی مدت میں فیکٹریوں میں آنے والی فصل40لاکھ16ہزار724گانٹھ کپاس سے 12لاکھ85ہزار683گانٹھ کم ہے۔صوبہ سندھ میں کمی کی شرح32.01فیصدرہی۔