لاہور۔14اپریل (اے پی پی):آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان نے کہا ہے کہ پنجاب پولیس کو پنجاب کی منفرد روایات، شاندار تہذیب و تمدن کی ضامن خوبصورت ثقافت پر ناز ہے، محبت، امن، بھائی چارہ، یگانگت اور رواداری پنجاب کی ثقافت کے نمایاں رنگ ہیں۔
آئی جی پنجاب نے پنجاب کلچر ڈے کے موقع پر اپنے جاری بیان میں کہا کہ پنجاب پولیس پنجاب کی تہذیب و ثقافت اور روایات کے تحفظ کا عزم کرتی ہے، پنجاب کلچر ڈے کی مناسبت سے منعقدہ تمام تقاریب کو بھرپور سکیورٹی فراہم کر رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ پنجاب کی ثقافتی و تاریخی عمارات، لوک ورثہ کی حفاظت اولین ترجیح ہے، پنجاب پولیس پنجاب کلچر ڈے روایتی جوش و جذبے سے منانے کے لئے اہلیان پنجاب کے شانہ بشانہ ہے۔