26.6 C
Islamabad
اتوار, اپریل 20, 2025
ہومضلعی خبریںپنجاب کی چار جامعات کے وائس چانسلرز کا یونیورسٹی آف سرگودھا کا...

پنجاب کی چار جامعات کے وائس چانسلرز کا یونیورسٹی آف سرگودھا کا دورہ

- Advertisement -

سرگودھا۔ 12 فروری (اے پی پی):پنجاب کی چار جامعات کے وائس چانسلرز نے یونیورسٹی آف سرگودھا کا دورہ کیا۔ دورے کا مقصد جامعہ سرگودھا میں ہونے والی مختصر عرصہ میں غیر معمولی ترقی، کامیاب پراجیکٹس اور تعلیم و تحقیق میں کارکردگی،اصلاحات اور تعمیراتی کاموں کے بارے میں معلومات حاصل کرنا تھا۔

جن وائس چانسلرز نے دورہ کیا ان میں یونیورسٹی آف گجرات سے پروفیسر ڈاکٹر ظہور الحق، یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی ٹیکسلا سے پروفیسر ڈاکٹر محمد عنایت، یونیورسٹی آف ایجوکیشن لاہور سے پروفیسر ڈاکٹر عاکف انور چوہدری اور یونیورسٹی آف اوکاڑہ سے پروفیسر ڈاکٹر سجاد مبین شامل تھے۔

- Advertisement -

یونیورسٹی آف سرگودھا پہنچنے پر وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر قیصر عباس نے وفد کا استقبال کیا اور نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے انہیں یونیورسٹی آف سرگودھا کے بارے میں مکمل بریفنگ دی۔ اس موقع پر انہوں نےسربراہان جامعات کوبتایا کہ یونیورسٹی نےاس وقت جوعلمی و تحقیقی پروگرامزو پراجیکٹس شروع کئےہیں وہ مارکیٹ کی اہمیت کو مدنظر رکھتے ہوئے شروع کئے گئے ہیں اور ہم جو بھی تعلیمی پروگرام شروع کررہے ہیں اس کا براہ راست تعلق انڈسٹری کے ساتھ ہے جس سے معاشی و معاشرتی طور پر ترقی کے ثمرات سامنے آرہے ہیں۔

بدلتی ہوئی دنیا میں اس وقت یونیورسٹی آف سرگودھا نے جن پراجیکٹس کا گزشتہ دوسال سے آغازکیا ہےاس سے ہمارے طالب علم اور اساتذہ بھرپور استفادہ حاصل کررہے ہیں۔ پروفیسر ڈاکٹر قیصر عباس نے بتایا کہ سرگودھا یونیورسٹی ہائر ایجوکیشن کمیشن کی رینکنگ میں نمایاں پوزیشن حاصل کرچکی ہے جو ہمارے قابل محنتی اور غیرمعمولی صلاحیتوں کے حامل اساتذہ کی بدولت ممکن ہوا۔ وائس چانسلر نے اپنے ہم منصب سربراہان کو بتایا کہ ان کے نزدیک طالب علم سب سے اہم ہیں جن کے ہاتھوں میں اقوام کی ترقی مضمر ہے۔

انہوں نے کہا کہ اس وقت پوری یونیورسٹی کو سولر پر منتقل کردیا گیا ہے جس سے توانائی کی بچت ہورہی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ پاکستان کے نوجوانوں میں غیر معمولی صلاحیتیں موجود ہیں جن کو نکھارنے کے لئے ہم یونیورسٹی میں انکوبیشن سنٹر بنارہے ہیں اور مارکیٹ میں متعارف کروا رہے ہیں۔

وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر قیصر عباس نے بتایا کہ ہمارے پاس اس وقت چار لاکھ سے زائد ایلومینائی رجسٹرڈ ہو چکے ہیں جو ادارے کی ایک بہت بڑی کامیابی ہے۔ ہم نے اساتذہ اور طالب علموں کی فلاح اور بہتری کے لئے ایک جدید تقاضوں سے ہم آہنگ جم اور بہترین سہولیات سے مزین دو بڑے کیفے ٹیریاز بنا دئیے ہیں۔

یونیورسٹی آف سرگودھا کا دورہ کرنے والے وائس چانسلرز نے اس موقع پر ملٹی پرپز ہال میں قائم کی جانے والی ہسٹری وال 1929سے تاحال کو بھی دیکھانیز وائس چانسلر کے ہمراہ یونیورسٹی جم کے لئے کیفے ٹیریاز، انکوبیشن سنٹر، اکیڈمک بلاک اور وزیر آغا لائبریری کا بھی دورہ کیا جنہیں سربراہان جامعات نے نہ صرف اکیسویں صدی کے تقاضوں کے ہم آہنگ قرار دیا بلکہ انہیں غیرمعمولی نوعیت کے حامل پراجیکٹس کہا اور اپنے تاثرات میں کہا کہ جس طرح مختصر عرصہ میں وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر قیصر عباس نے یونیورسٹی آف سرگودھا کو ایک مثالی جامعہ بنادیا ہے اس موقع پر چیف لائبریرین ڈاکٹر آصف جاوید، ڈائریکٹر سپورٹس مہر احمدخان ہرل، چیف سیکیورٹی آفیسر کرنل (ر) اشتیاق احمد اور سیکرٹری ٹو وائس چانسلر محمد احمد بھی موجود تھے۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=559748

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں