پنجاب کی 08 رکنی نگران کابینہ نے حلف اٹھا لیا

170

لاہور۔26جنوری (اے پی پی):پنجاب کی 08 رکنی نگران کابینہ نے حلف اٹھا لیا۔حلف برداری کی تقریب جمعرات کے روز گورنر ہائوس لاہور میں منعقد ہوئی۔ گورنر پنجاب محمد بلیغ الرحمن نے نگران کابینہ سے حلف لیا۔اس موقع پر چیف سیکرٹری پنجاب چوہدری زاہد اختر زمان نے تقرری سے متعلق نوٹیفکیشن پڑھ کر سنایا۔

حلف اٹھانے والی نگران کابینہ میں ایس ایم تنویر،ڈاکٹر جاوید اکرم، ابراہیم مراد،بلال افضل ،ڈاکٹر جمال ناصر، منصور قادر، سید اظفر علی ناصراور عامر میر شامل ہیں۔ حلف برداری کی تقریب میں نگران وزیر اعلی ٰپنجاب سید محسن رضا نقوی، چیف سیکرٹری پنجاب چوہدری زاہد اختر زمان، انسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور سمیت دیگر نے شرکت کی۔