لاہور ۔ 26 اگست (اے پی پی) پنجاب کی 23رکنی کابینہ اعلان کر دیا گیا۔علیم خان سینیئر وزیر ہوں گے، سرکاری ذرائع کے مطابق حافظ ممتاز احمد کو ایکسائز ٹیکسیشن و نارکوٹیکس کنٹرول ، مخدوم ہاشم بخت خزانہ ،سمیع اللہ چوہدری خوراک ، فیاض الحسن چوہان اطلاعات و ثقافت،یاسر ہمایوں سرفراز ہائر ایجوکیشن اور ٹورزم ڈیپارٹمنٹ،میاں محمود الرشید ہاوسنگ، اربن ڈویلپمنٹ و پبلک ہیلتھ انجینرنگ ،میاں اسلم اقبال انڈسٹریز، کامرس …
پنجاب کی 23رکنی کابینہ اعلان کر دیا گیا،علیم خان سینیئر وزیر ہوں گے

مزید خبریں
لاہور ۔ 26 اگست (اے پی پی) پنجاب کی 23رکنی کابینہ اعلان کر دیا گیا۔علیم خان سینیئر وزیر ہوں گے، سرکاری ذرائع کے مطابق حافظ ممتاز احمد کو ایکسائز ٹیکسیشن و نارکوٹیکس کنٹرول ، مخدوم ہاشم بخت خزانہ ،سمیع اللہ چوہدری خوراک ، فیاض الحسن چوہان اطلاعات و ثقافت،یاسر ہمایوں سرفراز ہائر ایجوکیشن اور ٹورزم ڈیپارٹمنٹ،میاں محمود الرشید ہاوسنگ، اربن ڈویلپمنٹ و پبلک ہیلتھ انجینرنگ ،میاں اسلم اقبال انڈسٹریز، کامرس وسرمایہ کاری،راجہ بشارت قانون و پارلیمانی امور،علیم خان لوکل گورنمنٹ و کمیونٹی ڈیویلپمنٹ،راجہ راشد حفیظ ریونیو، ڈاکٹر یاسمین راشد پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کئیر و میڈیکیشن ایجوکیشن ،تیمور خان امور نوجوانان و کھیل ، محسن لغاری زراعت ،مراد راس سکول ایجوکیشن اور انصر مجید نیازی کو وزارت محنت و افرادی قوتکے محکمے تفویض کر دیئے گئے۔محمد سبطین خان، سردار آصف نکئی،حافظ عمار یاسر،ملک نعمان لنگڑیال،حسنین درشک،ملک محمد انور،چوہدری ظہیر الدین اور ہاشم ڈوگر بھی وزیر مقرر کر دیئے گئے تاہم ان کے محکموں کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔جبکہ محمد اکرم چوہدری کو وزیراعلیٰ کا سیاسی مشیر مقرر کیا گیا ہے۔








