26.5 C
Islamabad
جمعرات, ستمبر 4, 2025
ہومعلاقائی خبریںپنجاب کے اکثر علاقوں میں موسم گرم ، میدانی علاقوں میں گرد...

پنجاب کے اکثر علاقوں میں موسم گرم ، میدانی علاقوں میں گرد آلود ہوائیں وجھکڑ چلنے کا امکان، محکمہ موسمیات

- Advertisement -

لاہور۔5مئی (اے پی پی):محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کی ہے آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران صوبائی دارالحکومت لاہور سمیت پنجاب کے اکثر علاقوں میں موسم گرم و خشک جبکہ میدانی علاقوں میں گرد آلود ہوائیں اورجھکڑ چلنے کا امکان ہے ۔ترجمان محکمہ موسمیات کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران اکثر شہروں میں موسم خشک وجزوی طور پر ابر آلود اور جنوبی علاقوں میں گرم رہا۔ترجمان کے مطابق لاہور میں کم سے کم درجہ حرارت 25اور زیادہ سے زیادہ 39سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا

جبکہ ہوا میں نمی کا تناسب 25فیصد رہا۔لا ہور میں آلودگی کی مجموعی شرح 78فیصد ریکارڈ ہوئی جبکہ شہر کے دیگر علاقوں ذکی فارمز 124،یو ایس قونصلیٹ 127، فیز 8ڈی ایچ اے 72،سی ای آر پی آفس99، فیز 8 ایوی گر ین114، ریوی نیو سوسائٹی80، سید مراتب علی روڈ78،بریڈ اینڈ بائونڈ لاہور91 اورپاکستان انجینئرنگ سروسز میں 86ایئر کوالٹی انڈیکس ریکارڈ کیا گیا۔ترجمان کے مطابق آج 6 مئی سے لاہور کے موسم میں گرمی کی شدت میں اضافے کا امکان ہے لہذا شہری دوپہر کے اوقات میں گھروں سے باہر کم نکلیں ،پانی کا زیادہ استعمال اور سایہ دار جگہوں پر رہیں۔

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں